• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چاند کے بغیر زمین پر زندگی کیسی ہوگی؟؟

ایک نئی تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ زمین کے گرد چکر لگاتا چاند آہستہ آہستہ زمین سے دور ہوتا جارہا ہے۔ اور نہ صرف دور ہورہا ہے بلکہ اس کی رفتار بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ اگر ایک رات اچانک چاند غائب ہوجائے اور کبھی واپس نہ آئےتو کیا ہم نے سوچا ہے ’چاند کے بغیر دنیا کیسی ہوگی‘؟؟

چودھویں کا چاند ’وینس‘ کے مقابلے میں 14 ہزار گنازیادہ روشن ہے لیکن اگر چاند اسی طرح زمین سے دور ہوتا چلا گیا تو ہر دن ایسا اندھیرا ہوگا جیسےہر’ نیو مون ‘ پررات ہوتی ہے۔

چاند کے بغیر زمین پر زندگی کیسی ہوگی؟؟

اسی لیے ہر نئ صبح اس بات کا احساس دلاتی ہےکہ چاند ہمارے لیے کتنا ضروری ہے۔ چاند کا زمین اورسورج کے درمیان پہنچنا اور زمین کا اپنے مدارمیں گھومنا اتنی اہمیت کا حامل نہیں ہے جتنا ایک صرف ایک چاندکا زمین کے گرد گھومنا ہےاور اگر ایسا نہ ہو تو زمینی نظام درہم برہم ہوجائے گا۔


یہی چاند زمین پر موجودپانی کی لہروں پر بھی بےحد اثرانداز ہوتاہے۔ بغیر چاندکےزمین پر موجود پانی کی لہروں میں جاری اُتائو چڑھائو نہ صرف رکےگا بلکہ پانی ایک جگہ ٹہر جائے گا جس سے آبی حیات متاثر ہوںگی، ان میں بڑی تعداد کیکڑوں اور گھونگوں کی شامل ہےکیونکہ یہ وہیں’ ٹائڈل زون‘میں پائے جاتے ہیں۔

چاند کا نہ ہونا ہمارا ماحولیاتی نظام بھی تباہ کرسکتا ہے کیونکہ جن جانوروں کی خوراک کیکڑے اور گھونگے ہیں جب اُن کو اپنی غذا نہیں ملے گی تووہ دوسری آبی حیات کو نقصان پہنچائیں گےجس کے سبب کئی دیگر مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے کچھ سالوں میں زمین اور سمندر کی آبادی میں ایک بڑی حدتک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

چاند کے بغیر زمین پر زندگی کیسی ہوگی؟؟

سمندری مخلوق کی ایک بڑی تعداد چاند کی بڑھتی تاریخوں میں انڈے دیتی ہے تاکہ ان کی نسل بڑھ سکے لیکن اگر چاند نہیں ہوگا تو ان کی بڑھتی نسل کا سلسلہ بھی رک جائےگا اور ایک دن تمام آبی حیات کا دنیا سے نام و نشان مٹ جائے گا۔

چاند کے بغیر انسانی زندگی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا لیکن اگر کسی چیز میں تبدیلی آئے گی تو وہ ہمارا ’موسم‘ ہے۔ چاند کی بدولت لہروں کا چڑھنا اور اُترنا ٹھنڈے اور گرم پانی کو آپس میں ملاتا ہے جو موسموں میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے لیکن اگر یہ سلسلہ تھم گیا تو ٹھنڈےترین علاقے ’ٹھنڈے‘ اور گرم ترین علاقے’گرم‘ رہ جائیں گے۔

چاند کے بغیر زمین پر زندگی کیسی ہوگی؟؟

اس کے علاوہ ایک اور پریشانی جو درپیش آئے گی وہ محکمہ موسمیات کو ہوگی، کیونکہ وہ چاند کے بغیر موسم کی صورتحال بتانے سے قاصد ہوں گے۔

تمام تبدیلیاں ایک طرف مگر اس سے جو سب سے بڑی تبدیلی آئے گی وہ یہ ہے کہ ابھی زمین چاند کی کشش کی وجہ سے 23 اعشاریہ 5 ڈگری پر موجود ہےاور اگر چاند کاوجود ختم ہوجاتا ہے تو زمین 10 سے 45 ڈگری کے درمیان آجائے گی جو کہ ایک بہت ہی خطرناک بات ہے۔

چاند کے بغیر زمین پر زندگی کیسی ہوگی؟؟

چاندکی ضرورت صرف آج کےدور میں نہیں ہے بلکہ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ 35 لاکھ سال پہلے سے زمین پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دوسری جانب یہ کہنا بلکل غلط ہے کہ چاند محض رات میں روشنی دینے کا کام انجا م کرتا ہےبلکہ یہ چاند ہی ہے جس کی بدولت زمین پر زندگی گزارنا ممکن ہوسکا ہے۔

تازہ ترین