• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارت کے امیر ترین شخص امبانی کی بہو کون؟

بھارت کے امیر ترین شخص اور ریلائنس انڈسٹری کے سربراہ مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبا نی کو دلہن مل گئی ۔

مکیش امبانی کے 25 سلہ بڑےبیٹے آکاش امبانی کی شادی آج کل خبروں میں زیر بحث ہےاورسب ہی کے ذہن میں بس ایک ہی سوال ہے کہ ملک کے سب سے امیر خاندان کی بڑی بہو کون ہے؟۔

بھارت کے امیر ترین شخص امبانی کی بہو کون؟

تو ہم آپ کو بتا تے ہیں مکیش امبانی کی بڑی بہو شلوکا مہتابھی کو ئی عام خاندان سے نہیں بلکہ ہیروں کے تاجر رسل مہتا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔امبانی اور مہتا خاندان ایک دوسرے کوکافی عرصے سے جانتےہیں۔آکاش امبانی اور شلوکا مہتا بچپن کے دوست ہیں اور دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں ایک ساتھ پڑھے ہیںجبکہ امبانی خاندان کی بہو نے شلوکاانتھروپولوجی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پرنسٹن یونیورسٹی چلی گئیں تھی اور پھرلندن میں لاءاورآرتھوپیولوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی۔

گزشتہ کئی سالوں سے آکاش امبانی اور شلوکا مہتا گہرے دوست ہیں۔دونوں کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے ہفتہ کو گوا میں ایک فائیو اسٹار ریسورٹ میں ملاقات کی تاکہ باضابطہ منگنی کے پروگرام سے پہلے ایک دوسرے کو جان سکیں اور اس ملاقات کے کامیاب ہونے کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے منگنی کرلی۔24مارچ کو گوا میں منگنی کی رسم ادا کرنے کے بعد پیر کی رات امبانی نے اپنے گھر ممبئی میں ایک پارٹی رکھی ، جس میں بالی و ڈ ستارے اور کرکٹرز کی کئی مشہور شخصیت نے شرکت کی ۔


دونوں کی شادی اس سال کے آخر میں دسمبر میں ہوگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین