برمنگھم (پ ر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تاریخ ساز فیصلے کئے ہیں جس سے پاکستان کے اندر اور بیرون ملک پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیر حکومت ریاست آزاد جموں و کشمیر و چیئرمین مغل ویلفیئر ٹرسٹ یوکے محمد سعید مغل ایم بی ای نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کے درمیان ملاقات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کے فیصلوں سے پاکستانی عوام کو امید کی کرن نظر آرہی ہے۔ تاریخی فیصلوں سے دنیا بھر میں پاکستانی عوام کے سرفخر سے بلند ہوگئے ہیں ان فیصلوں سے پاکستان میں قانون کی بالادستی اور آئین پر یقینی عمل ہوگا۔