• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کی طرز پر ٹیبل ٹینس سپر لیگ کرانے کا فیصلہ

ملتان(نمائندہ جنگ)پاکستان میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی طرز پرپاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ ( پی ٹی ٹی اے) کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کیلئے انتظامات شروع کردئے گئے ہیں۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ 12 تا 15 اپریل تک اسلام آباد میں کرایا جائیگا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جس میں ملتان صوفی ، پشاور دلاور ، راول جگنی ، فیصل آباد شیردل ، کوئٹہ ڈیفنڈر ، کراچی کرارے ، لاہوری استاد ، سرگودھا شاہین ، بہاولپور نواب اور اسلام آباد میٹرو پولیٹن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹیموں کی فائنل سلیکشن 3 اپریل کو کی جائیگی۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کے لیے ابھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جس کے انعقاد سے ناصرف ٹیبل ٹینس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ اس کھیل سے منسلک کھلاڑیوں کا مستقبل بھی روشن ہوگا۔ پہلی بار اس ایونٹ کو کرانے کیلئے بھر پور انتظامات کئے جارہے ہیں ۔
تازہ ترین