• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (خبر نگار) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج خصوصی عدالت میں ہو گی۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس یاور علی اور جسٹس طاہر ہ صفدر پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کریگا۔ 8 مارچ کو خصوصی عدالت نے وزارت داخلہ کو ملزم کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رجوع کرنے اور ملزم کو مطلوب سکیورٹی کے لئے وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کا حکم سنایا تھا۔ عدالت نے پرویز مشرف کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بھی معطل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
تازہ ترین