• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈاپ اسکینڈل، یوسف رضا گیلانی و دیگر پرفرد جرم عائد

ٹڈاپ اسکینڈل، یوسف رضا گیلانی و دیگر پرفرد جرم عائد

ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر پرفرد جرم عائد کردی گئی، فرد جرم وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے عائد کی۔

یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔

ملزمان پرفراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے یوسف رضاگیلانی اوردیگرسے پوچھا کہ وہ ان الزامات پرکیا کہیں گے۔

جس پر سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ الزامات جھوٹے ہیں۔

علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ہی درخواست کی ہے کہ جو فرنٹ مین ہے وہ کون ہےاس کی شکل ہی دکھادیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میاں نواز شریف کو احساس ہوا کہ ان کی غلطی تھی۔

یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات پرلوگ باتیں کررہے ہیں، اپنے دورمیں ایک دفعہ چیف جسٹس کے پاس ڈنرمیں گیا تھاجو میڈیا میں بھی آیا تھا۔

تازہ ترین