• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کو پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد

 پرویز مشرف کو پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کیلئے  درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی،جسٹس شاہد کریم نے آفاق ایڈوکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی ، درخواستگزار نے دعویٰ کیا کہ سابق فوجی صدر جنرل ریٹائر پرویز مشرف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت 2013 میں حصہ لینے کیلئے نا اہل قرار دیا گیا تھا، پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اینڈ رولز کے تحت نا اہل شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا اور سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بھی اسی قانون کے تحت پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دیا ہے لہذا عدالت پرویز مشرف کو پارٹی صدارت کے عہدے کیلئے نااہل قرار د ے ۔

تازہ ترین