• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجد ضیاء کے بیان نے شریف فیملی کے موقف کو تقویت دی ،مریم اورنگزیب

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ واجد ضیاء کے بیان نے شریف فیملی کے موقف کو تقویت دی، ملالہ یوسفزئی کے حوالے سے جو مہم چلائی رہی ہے اس پر افسوس ہے ، ملالہ نے پاکستان آ کر دہشت گردی کو شکست دی ہے ، دہشت گردی کا نشانہ بن کر ملک چھوڑنے والے وطن واپس آ رہے ہیں یہ پوری قوم ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور افواج پاکستان کی کامیابی ہے ،یہ وہ پاکستان ہے جس کا وعدہ 2013 میں نواز شریف نے کیا تھا،واجد ضیا ءنیب کے سٹار گواہ ہیں ، پچھلے 3 دن سے واجد ضیاء نے جو بیان قلمبند کروایا ہے اس میں وہ کوئی بھی چیز ثابت نہیں کر سکے ، واجد ضیا ءکے بیان نے شریف خاندان کے موقف کو تقویت دی ہے ۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف خاندان نے منی ٹریل کے ساتھ قطری لیٹر، ٹرسٹ ڈیڈ اور گلف اسٹیل کی مشینری ٹرانسفرکی دستاویزپیش کی تھیں لیکن جے آئی ٹی نے کیس میں شریف خاندان کی یہ شہادتیں شامل نہیں کیں،جے آئی ٹی نے ان تینوں دستاویزات کو جعلی تصور کر کے جے آئی ٹی رپورٹ مرتب کر دی، واجد ضیاء نے ان فرم اور شخصیات سے رابطہ نہیں کیاجنہوں نے یہ دستاویزات دیں۔ 
تازہ ترین