• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمت ہے تو وزیراعظم چیف جسٹس سے وضاحت طلب کریں،شاہ محمود

ملتان (ایجنسیاں )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعظم کے لئے " فریادی " کا لفظ استعمال نہیں کیا ، چیف جسٹس آف پاکستان سے کوئی وضاحت طلب نہیں کر سکتا ، اگر وزیراعظم خاقان عباسی میں اتنی جرات ہے تو چیف جسٹس آف پاکستان سے وضاحت طلب کر لیں ،الیکشن سے پہلے پنجاب کی جانب دار انتظامیہ ملک بدر کی جائے، ن لیگ نے عدلیہ پر تنقید کی پالیسی تبدیل کر کے اچھا کیا ،عدلیہ سے محاذ آرائی کو کسی نے پسند نہیں کیا،شاہد خاقان نے چیف جسٹس کے پاس جا کرکشیدگی کم کی یہ اچھا عمل ہے ،سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن نے صاف شفاف الیکشن کرانے کی بات کی ہے ،الیکشن سے پہلے پنجاب کی جانب دار انتظامیہ کو ملک بدر کیا جائے،وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ سے متعلق بات کر کے وفاق پر حملہ ،57سینیٹرز کا استحقا ق مجروح کیا،بیان واپس لیں ،کوئی اعتراض ہے تو عدالت جائیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدلیہ پر جو محاذ آرائی کی گئی اسے کسی نے پسند نہیں کیا ، عدلیہ پر محاذ آرائی سے اداروں کا ٹکرائو ہوا اور جمہوریت کی ساکھ متاثر ہوئی ، پاکستان مسلم لیگ نواز نے عدلیہ پر تنقید کرنے کی پالیسی تبدیل کر کے اچھا کیا ۔
تازہ ترین