لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سی پی او گوجرانوالہ کو11ویں جماعت کی طالبہ کو بازیاب کروا کر 2 اپریل کو عدالت میں پیش کر نیکا حکم دے دیا۔عدالت نے خالد کی درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ بیٹی آمنہ خالدنجی کالج گوجرانوالہ میں پڑھنے گئی اور واپس نہیں آئی ، بیٹی کے اغواء کا مقدمہ سیٹلائٹ تھانہ گوجرانوالہ میں درج ہے جبکہ 2خواتین سمیت 4 نامزد ملزمان نے ضمانتیں کروا لی ہیں لہذا عدالت پو لیس کو میری بیٹی کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے۔