پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2 مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزارکلو سے زائد ملاوٹ شدہ مرچیں اور 3 ہزار 600 لیٹر کولڈ ڈرنک کی زائد المیعاد بوتلیں تلف کر دیں ۔
لاہورکےعلاقے بھما جھگیاں میں ایک فیکٹری سے 4 ہزار کلو سے زائد جعلی اور ملاوٹ والی مرچیں پکڑی گئیں، فیکٹری سے 200 بوری چوکر، 180 بوری لکڑی کا برادہ، بھاری مقدار میں کیمیکلز اور ٹیکسٹائل کلرز بھی قبضےمیں لےلیےگئے۔
گجرات کے علاقے شادی وال میں زائد المیعاد کولڈ ڈرنک کی بوتلیں فروخت کرنے والی بڑی ایجنسی پکڑی گئی جہاں سے 3 ہزار 600 لیٹر زائد المیعاد بوتلیں برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔