• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باسکٹ بال فائنل پانچ اپریل کو کھیلا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈے سندھ اسپورٹس بورڈ ٹرافی باسکٹ بال لیگ چمپئن شپ میںکھیلے گئے لیگ میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے ون یونٹ باسکٹ بال کلب کو 65-58سے شکست دیدی فاتح کراچی باسکٹ بال کلب کی جانب سے راج کمار لکھوانی 34،زین العابدین چنا 10اور طلحہ احمد نے 8جبکہ رنر اپ ون یونٹ کلب کی جانب سے تفشین 24،طلال احمد صدیقی 20اور سالار حسین نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے کھیلے گئے دوسرے میچ میں عسکری باسکٹ بال کلب نے نشتر باسکٹ بال کلب کو 78-57سے زیر کردیا فاتح عسکری کلب کی جانب سے سیمی 32،سید بختیار احمد 14اور انس احمد نے 9جبکہ رنر اپ نشتر کلب کی جانب سے طلحہ امجد 33،اسد علی 8اور حمزہ علی نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز و ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض عامر غیاث ،غلام محمد ،سید عدنان علی ،ممتاز احمد ،ظفر اقبال ،نزاکت خان نے انجام دیئے ۔لیگ میچوں کے اختتام پر پہلی پوزیشن پر عسکری باسکٹ بال کلب دوسری پوزیشن پر کراچی باسکٹ بال کلب ، تیسری پوزیشن پر ون یونٹ کلب ہے، ویسٹ انڈیز سیریز اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی وجہ سے فائنل 5اپریل کو کھیلا جائیگا ۔
تازہ ترین