لاہور(خبرنگارخصوصی) بیرسٹر اعتزاز احسن نے چیف جسٹس مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کو 10ہزار روپے واپس کر دیئے ہیں ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک کیس میں پیش نہ ہونے پر اعتزاز احسن کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا تھا تاہم اعتزاز احسن نے اس پر احتجاج کیا اور عدالت کو بتایا تھا کہ وہ جنرل التوا ء پر تھے اس لیئے وہ جرمانہ ادا نہیں کر ینگے، گزشتہ ہفتہ چیف جسٹس پاکستان نے لاہور میں کیسوں کی سماعت کے دوران اعتزاز احسن سے کہا کہ جرمانہ کی رقم ان کے بیٹے نے ادا کردی ہے کیونکہ اس کا کہنا تھا کہ وہ تایا جان کو کیئے جانے والا جرمانہ خود ادا کر یگا،اعتزاز احسن نے چیف جسٹس پاکستان کے صاحبزادے کو ایک لیٹربھجوایا جس کے ساتھ دس ہزار روپے کا چیک بھی بھیج دیا اعتزاز احسن نے انھیں لکھا کہ انھیں جرمانہ نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ انھوں نے عدالت سے التوا لے رکھا تھا لہذا وہ 10ہزار روپے کا چیک بھجوا رہے ہیں جو انھوں نے میری طرف سے ادا کر دیا تھا ۔