اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کےسینئر رہنمارحمٰن ملک نے لندن میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرامید ہوں کہ حکومت و اپوزیشن نگران وزیراعظم نہ لاسکےتو بدقسمتی ہوگی، نواز شریف اداروں پر تنقید بندکریں،ورنہ پانچ سال بعدمیمو گیٹ کی طرح کہیں گے مجھ سےغلطی ہوئی ، الیکشن وقت پرہوں گے، جمہوریت کے سفرکو آگے بڑھتا دیکھ رہاہوں،اگر حلقہ بندیوں کے حوالے سے کچھ مشکل ہوئی تو ہم سب مل کرحل کرلیں گے،حکومت و اپوزیشن مل کرنگران وزیراعظم نہ لاسکے تو یہ بدقسمتی ہوگی،دونوں نگران حکومت پر متفق نہ ہوئے تو عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کوئی اور لے کر آیا تو پھر ہمیں گلہ نہیں ہوناچاہئے،رحمان ملک نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ اداروں پر تنقید بند کردیں،تنقید بند نہ کی تو پانچ سال بعد میمو گیٹ کی طرح کہیں گے مجھ سےغلطی ہوئی۔