• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈین ایلگر کا ناقابل یقین کیچ، ماہرین بھی حیران

ڈین ایلگر کا ناقابل یقین کیچ، ماہرین بھی حیران

جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر نے آسٹریلوی کپتان ٹم پین کا شاندار کیچ پکڑ کر شائقین کرکٹ کے ساتھ ماہرین کو بھی حیران کردیا۔


جوہانسبرگ میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن نئے آسٹریلوی قائد ٹم پین نے ربادا کی گیند پر زود دار شارٹ لگاتے ہوئے گیند سیدھی ہوا میں اچھال دی، جس پر ڈین ایلگر نے مخالف سمت میں دوڑتے ہوئے زبردست طریقے سے ڈائیولگائی اورکشش ثقل کے خلاف جاتے ہوئے گیندکو قابوکرلیا،شاندار کیچ پر جہاں شائقین نے بھرپور داد دی وہیں کمنٹیٹرزبھی حیرت میں پڑگئے اوراسے چند بہترین کیچز میں سےایک قرار دیا۔

ڈین ایلگر کے اس کیچ سے آسٹریلوی اننگز کا221رنز پر خاتمہ ہوا، جبکہ ٹم پین آئوٹ ہونے والے آخری بیٹسمین تھے اور وہ 62رنز کے ساتھ کینگروز کی اننگز کے ٹاپ اسکورربھی تھے۔

تازہ ترین