• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز عوامی اعتماد کھونے لگی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) عوامی اعتماد کھونے لگی۔

این ایچ ایس پر مریضوں کے بڑھتے ہوئے دباﺅ کے باعث زیادہ تر لوگ صحت کی خدمات کے حوالے سے عدم اعتماد اور سخت ذہنی دباﺅ کا شکار ہونا شروع ہوگئے۔

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز عوامی اعتماد کھونے لگی ہیں، لوگوں کی اکثریت کو خدشہ رہتا ہے کہ وہ اے اینڈ ای سروسز کی فراہمی میں ناکام ہو جائیں گے۔

ایک سروے میں سامنے آنیوالے نتائج کے مطابق ایمرجنسی کے ایک معروف ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ این ایس ایچ کے بارے میں عوامی تشویش موجود ہے برطانیہ میں ہر چار میں سے تین افراد کو خدشہ ہے کہ اسپتال کی راہداری میں ٹرالی پر پھنس جانے یا ایمبولینس 999 ڈائل کرنے کے بعد انہیں طبی امداد نہیں مل پائے گی، اس سے عوامی اعتماد کا بحران جنم لے رہا ہے۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ بڑی تعداد میں اپنے مقامی اے اینڈ ای کی طرف سے مریضوں کو بستر اور بیڈز نہ ہونے اور جی بی سرجری کے بارے میں تحفظات لاحق ہیں۔

صحت کی خدمات کی غیر تسلی بخش حالت کے بارے میں عوامی تشویش اس قدر شدید ہے کہ ہر تین میں سے ایک شخص اے اینڈ ای کی مدد لینے سے گریزاں ہیں کیونکہ وہ سوچتے ہیں کہ تقریباً 33 فیصد  999 ایمبولنس کے جوابات کے بارے میں اتنے فکر مند ہیں کہ وہ ایمبولنس کی بجائے ٹیکسی لے کر اسپتال جانا پسند کرتے ہیں۔

رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے صدر ڈاکٹر ایڈرین بوئل نے کہا کہ پولنگ کمپنی (Ipsos) کے سروے میں نتائج تشویشناک اور خوفناک اعداد و شمار سامنے آنا لمحہ فکریہ ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید