• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے گجرات کی تاریخ مقبوضہ کشمیر میں دہرائی، خواجہ آصف

بھارت نے گجرات کی تاریخ مقبوضہ کشمیر میں دہرائی، خواجہ آصف

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہترکرنے کی کوشش کی،لیکن مایوسی ہوئی جبکہ بھارتی حکمرانوں سے بہتری کی امید نہیں۔گجرات قتل عام کی تاریخ مقبوضہ کشمیر میں دہرائی جارہی ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی اور کہا کہمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے کشمیریوں کےخون سے ہولی کھیلی، بھارتی فوج نے بے دردی سےکشمیری نوجوانوں کوشہید کیا اور معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردی کررہا ہے، گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کی تاریخ اب مقبوضہ کشمیر میں دہرائی جارہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نےا یک نکاتی ایجنڈے پر کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا، اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی تھی کہ کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات میں پاکستان کے مفاد کو اولیت دی جائے گی جبکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیرپرمتحدہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور ایران کے وزرائے خارجہ سے کشمیر کی صورتحال پر بات کی ہے، برادر اسلامی ممالک نے بھی کھل کر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہےجبکہ 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی خطے کےلیے خطرناک ہوسکتی ہے

انہوں نے کہا کہ خطےکےممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہےجبکہ امریکا سےتعلقات میں کچھ غلط فہمیاں ہیں،جن میں دو سے تین ماہ کے دوران بہتری آئی ہے۔

تازہ ترین