چودھری اعتزاز احسن نےکہا ہے کہ ہر صورت فیصلہ نواز شریف کے خلاف ہو گااور اس بات کا امکان ہی نہیں کہ وہ بچ جائیں ۔
نیب کے نواز شریف کے خلاف ممکنہ فیصلے پر بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف ہاتھ باندھ کر ججوں، جرنیلوں اور سیاستدانوں کو خدا کے واسطے دے رہے ہیں، نیب نے جو 2 ماہ پنجاب کی طرف توجہ دی ہے،جو شہباز شریف کے لئے پریشانی کا عالم ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور، پنڈی اور ملتان میٹرو بس پراجیکٹس، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور احد چیمہ کے معاملات سامنے آ گئے ، تو شہباز شریف تو منت سماجت پر آ گئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم کے خلاف نیب ریفرنسز پر ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان ہی نہیں کہ نواز شریف بچ سکیںاور اگر واجد ضیا کہتے ہیں کہ بچوں کے نام جائیداد ہے تو پھر بھی نواز شریف کو سزا یقینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اگر یقین ہوا کہ دس بارہ دن میں ضمانت ہو جائے گی تو پھر اڈیالہ جیل جانا پسند کریں گے لیکن اگر ضمانت میں زیادہ عرصہ لگنے کا خدشہ ہوا تو پھر نواز شریف لندن سے کال دیں گے۔
نگران سیٹ اپ کے بارے میں بات کرتے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق ہونا مشکل لگتا ہے۔ میرے خیال میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔