ملتان(سٹاف رپورٹر) ن لیگ کے رہنما سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ ملکی معیشت کی ڈوبتی نائو کو بچا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجو سازشی ٹولے سے برداشت نہ،منتخب وزیر اعظم کو سازش کے تحت ہٹا نے والے ملکی ترقی کے دشمن ہیں ،پہلے بھی حلقے کی خدمت کی آئندہ بھی خدمت اور تعمیروترقی جاری رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 68 میں انجمن تاجران زکریاٹاون کے رہنما چوہدری عامر طارق کی رہائشگاہ پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہوگا،اس موقع پر صدر انجمن تاجران رانا ارشاد ،جنرل سیکرٹری محمد آصف شاہ ،چیئرمین ملک منیر،وائس چیئرمین عامر بن طارق ،عثمان اسلم ،چوہدری مظفر یسیٰن ،ملک اکرم سگو ،عامر شہباز،ڈاکٹر غلام شبیر ،اکرم کھرل ،سعید کھرل ،عبدالعزیز ،اعجاز بلوچ ودیگر معززین علاقہ بھی شریک تھے۔