راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں57 افرادکو قتل کیاگیا ان میں سے 25قتل صدرڈویژن 17راول ڈویژن اور15پوٹھوہارڈویژن کے علاقوں میں ہوئے ۔ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے 31 مارچ تک راولپنڈی کے تیس پولیس سٹیشنوں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 5سو 90 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ اس دوران ضلع کے مختلف تھانوں میں اقدامِ قتل کی 98 ایف آئی آرزکااندراج ہوا۔رواں برس اب ک مجموعی طورپر167افراداغواہوئے ان میں 47 مرد اور 117 خواتین شامل ہیں۔ سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران 110 گاڑیوں اور 138 موٹر سائیکلوں کی چوری ہونے کی ایف آئی آرزدرج کی گئیں۔جب کہ تین ماہ میں زیادتی کی15ایف آئی آرزدرج کی گئیں۔رواں سال اب تک ڈکیتی کی157 وارداتوں ، چوری کی 138 اور نقب زنی کی 129 ایف آئی آرزدرج کی گئیں۔