اسلام آباد (نیوز ایجنسیز؍جنگ نیوز) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلے بتایا جائے ہم پر الزام کیا ہے ؟ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ، اس لیے اثاثوں کے مقدمات بنائے گئے۔مریم نواز نے دعوی کیا کہ جھوٹے الزمات لگانے والوں کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنے گی۔ جو جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگانے پر ان سے حساب لے گی۔ دریں ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے نہتے کشمیریوں کیخلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی اور قابض فوج کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کا وکیل تھا،ہے اور رہے گا۔