• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ، مریم نواز عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ پھرتحلیل

لاہور(خبرنگارخصوصی) نواز شریف ، مریم نوازو دیگر ن لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ دوسری بھی بار تحلیل ہوگیا ہے، بنچ کے رکن جسٹس شاہد مبین نے درخواستوں پر سماعت سے معذرت کر لی ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے عدلیہ مخالف تقاریر کی درخواستوں پر سماعت کرناتھی ، یہ دوسرا موقع ہے کہ جب نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہوا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یارو علی نے ایک نوعیت کی مختلف درخواستوں کی سماعت کیلئے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ تشکیل دیا جس کے دیگر 2ارکان میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل تھے لیکن جسٹس شاہد بلال حسن کی عدم دستیابی کی وجہ بنچ تحلیل ہوگیا اور نئے بنچ میں جسٹس شاہد مبین کو شامل کیا گیا اب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نیا بنچ تشکیل دیں گے اور نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر پر بندش کیلئے 6 اپریل کو سماعت ہوگی۔
تازہ ترین