ہالا(نامہ نگار)جماعت اسلامی کےامیرسنیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ قابض حکمران طبقہ ملک کیلئےخطرہ ہےشریعت کانفاذسنت ہے،سندھ میں لینڈ،شوگر،ڈرگ اورکرپٹ مافیاکاراج ہے،گندم کی خریداری بھی کاروباربنادی گئی، چندخاندانوں نےسب کچھ ہائی جیک کررکھاہے،ذمہ داروں کی خاموشی افسوسناک ہے،عوام انقلاب کیلئےتیارہوجائیں متحدہ مجلس عمل نفاذشریعت کیلئے کوشاں ہےسب کوانصاف ملےگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حق وباطل سچ جھوٹ اورکفرواسلام کے درمیان جنگ ہے منافقوں کی طرح غیر جانبدارنہیں رہ سکتے۔ کرپٹ مافیا سےنجات کیلئےعوام کومیدان میں نکل کرذمہ دارانہ فیصلے کرناہونگے۔ ہالاکےقریب جماعت اسلامی کےعلمی مرکز دارلعلوم منصورہ کےفارغ التحصیل علمائےکرام اورحفاظ کی دستاربندی اورختم بخاری شریف کی تقریب سےاسداللہ بھٹو،معراج الہدیٰ، عبدالوحید قریشی لطف اللہ بھٹو، مولانااحسن بھٹویارمحمد لاکھو ،فقیر محمد، مولانا آغا محمد نےبھی خطاب کیااس موقع پر17علمائے کرام اور22حفاظ کی دستار بندی کی گئی۔ سراج الحق نےکہاکہ ہم چاروں طرف سےدشمنوں کے محاصر ے میں ہیں جودینی مدارس کوآڈٹ کےنام پرختم اوراس پرکنٹرول کرناچاہتاہے پرویزمشرف نے مغرب کےحکم پرنصاب تبدیل کیااشرافیہ بھی اسلام دشمنوں کیلئےکام کرتی ہے۔