• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد (آئی این پی)انسداد دہشتگردی عدالت نے سرکاری ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا، ان کی حاضری سے مستقل استثنیٰ پر سماعت 25اپریل کو ہو گی۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پیر کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا، عمران خان کی حاضری سے مستقل استثنیٰ پر سماعت 25اپریل کو ہو گی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔
تازہ ترین