• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کوئی جہادی تنظیم پاکستان آکر کام نہیں کرسکتی، احسن اقبال

آج کوئی جہادی تنظیم پاکستان آکر کام نہیں کرسکتی، احسن اقبال

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چندسال قبل تک پاکستان کودنیا کا خطر ناک ترین ملک قرار دیا جاتا تھا، دہشت گردی کا خاتمہ ہونے سے ملک میں امن بحال ہوگیا،آج کوئی جہادی تنظیم پاکستان میں آکر کام نہیں کرسکتی۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں تین روزہ انسداد دہشتگردی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے نیکٹا نے کانفرنس کے آئیڈیا کوعملی جامہ پہنایا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 60 ہزار پاکستانیوں نے جانیں دیں،دہشتگردوں نےپاکستان کے تمام طبقات کو نشانہ بنایا،دہشتگردوں نےمساجد،چرچز،اسپتال،پارکس اوردرگاہوں پرحملے کیے۔

وزیر داخلہ نے خطاب میں افغان مہاجرین کے حوالے سےبات کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان پرافغان مہاجرین کومزید رکھنےکےلیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے،امریکا چاہتا ہے پاکستان اپنی سرزمین سے افغان باشندوں کے انخلاکا عمل سست کردے۔پاکستان آج تک افغان جنگ کے اثرات بھگت رہا ہے،جب افغان جنگ ختم ہوئی تو سب ہاتھ جھاڑ کر چلے گئے،افغانستان کودہشتگرد نیٹ ورک کے رحم و کرم پر چھوڑ گئے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الا قوامی برادری کو کشمیر کی کوئی پروا نہیں،بین الا قوامی برادری کو دہرامعیارچھوڑناہوگاورنہ انتہا پسندی پنپتی رہےگی۔

وزیر داخلہنے قومی معشت پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دنیا کی پانچ ابھرتی معیشتوں میں شامل ہورہا ہے،آج دنیا کا ہر ادارہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے۔

تازہ ترین