• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ہاں ! ہم نے دنیا کے لمبے اور چھوٹے قد والے لوگوں کے بارے میں تو کئی بار پڑھا ہے لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ کھیلوں کے سب سے لمبے اور چھوٹےکھلاڑی کونسے ہیں چلیے آپ کو بتا تے ہیں

کرکٹ میں سب سے لمبا اور چھوٹاقد رکھنے والے کھلاڑی

دنیا کے سب سے لمبے اور چھوٹے کھلاڑی
کرکٹ کے سب سے لمبےکھلاڑی محمد عرفان اور سب سے چھوٹے کروگر وان ویک

کرکٹ میں سب سے لمبا قد رکھنے والے کھلاڑی محمد عرفان ہیں،جن کا تعلق پاکستان سے ہے ۔ جن کا قد 7 فٹ ایک انچ ہے۔اس لیے ان کو کرکٹ کا سب سے لمبا کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اب بات کرتے ہیں کرکٹ میں سب سے چھوٹا قد رکھنے والے کھلاڑی کی جن کا تعلق نیو زیلینڈ سے ہے اور ان کا نام ہے (Kruger van Wyk)کروگر وان ویک۔کروگر کرکٹ کے سب سے چھوٹے کھلاڑی ہیں جن کا قد 4فٹ 10 انچ ہے۔

فٹبال میں سب سے لمبا اور چھوٹا قد رکھنے والے کھلاڑی

دنیا کے سب سے لمبے اور چھوٹے کھلاڑی
فٹبال کے سب سے لمبے کھلاڑی کرسٹوف وان ہاؤٹ اور سب سے چھوٹے  ایلٹن جوس زیور گومس

اب کرکٹ کی بات تو ہوگئی اب ہم فٹبال کی بات کرتے ہیں تو فٹبال میں سب سے لمبا قد(Kristof Van Hout)کرسٹوف وان ہاؤٹ کا ہے ۔ جو برازیل سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کا قد 6 فٹ 10 انچ ہےاورفٹبال میں سب سے چھوٹا قد رکھنے والے فٹبالر(Élton José Xavier Gomes) ایلٹن جوس زیور گومس ہیں ۔جن کا قد 5 فٹ اور ایک انچ ہے اورایلٹن جوس بھی ایک برازیلین فٹبالر ہیں۔

آئس ہاکی میں سب سے لمبااور چھوٹاقد رکھنے والے کھلاڑی

دنیا کے سب سے لمبے اور چھوٹے کھلاڑی
آئس ہاکی کے سب سے لمبےکھلاڑی زڈینوچارا اور سب سے چھوٹے روئے وورترز

آئس ہاکی میں سب سے لمبے ہونے کا اعزاز(Zdeno Chára) زڈینوچارا نے لیا ہے جن کا قد 6 فٹ 9 انچ ہےاور جن کا تعلق سلووانیکا سے ہےجبکہ آئس ہا کی میں سب سے چھوٹا قد(Roy Worters)روئے وورترزکا ہے جن کا قد5 فٹ 3 انچ ہے ۔روئے کا تعلق کینیڈا سے ہے۔

ٹینس میں سب سے لمبا اور چھوٹا قد رکھنے والے کھلاڑی

دنیا کے سب سے لمبے اور چھوٹے کھلاڑی
ٹینس کے سب سے لمبے کھلاڑی ایو کارلوویک اور سب سے چھوٹے  فیلائیسیمو ایمپن

ٹینس کا سب سے لمبا کھلاڑی ایو کارلوویک(Ivo Karlović) ہیں جن کا قد6 فٹ 11 انچ ہے اور جن کا تعلق کروشیا سے ہےاورٹینس کے سب سے چھوٹے کھلاڑی(Felicisimo Ampon) فیلائیسیمو ایمپن ہیں جن کا تعلق فلیپائن سے ہےاور جن کا قد 4 فٹ 11 انچ ہے۔

باکسنگ میں سب سے لمبا اور چھوٹا قد رکھنے والے کھلاڑی

دنیا کے سب سے لمبے اور چھوٹے کھلاڑی
باکسنگ کے سب سے لمبے کھلاڑی گوگیا میتو اور سب سے چھوٹے  جاقوب مطلالل

باکسنگ میں سب سے لمبا قد رومانوی باکسر گوگیا میتو(Gogea Mitu)کا ہے جن کا قد 7 فٹ9انچ ہے اورباکسنگ میں سب سے چھوٹا قد جاقوب مطلالل(Jacob Matlala) کا ہے جن کا قد 4 فٹ 10 انچ ہے اور جن کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔

ریسلنگ میں سب سے لمبااور چھوٹا قد رکھنے والے کھلاڑی

دنیا کے سب سے لمبے اور چھوٹے کھلاڑی
ریسلنگ کے سب سے لمبےکھلاڑی ایڈیارڈ بیورو اور سب سے چھوٹے ہورنسوگل

ریسلنگ میں سب سے لمبا قد(Édouard Beaupré)ایڈیارڈ بیورو کا ہےجن کا قد 8 فٹ2 انچ ہےاور ان کا تعلق کینیڈا سے ہے اور ریسلنگ میں سب سے چھوٹاقدہورنسوگل (Hornswoggle)کا ہے جن کا قد 4 فٹ 5 انچ ہے اور جن کا تعلق امریکہ سے ہے ۔

باسکٹ بال میں سب سے لمبا اور چھوٹاقدرکھنےوالے کھلاڑی

دنیا کے سب سے لمبے اور چھوٹے کھلاڑی
باسکٹ بال کے سب سے لمبے کھلاڑی جارجموریسن اور سب سے چھوٹے  موجسی بوگس

باسکٹ بال میں سب سے لمبےرومانوی کھلاڑی(Gheorghe Muresan) جارجموریسن ہے جن کا قد7 فٹ 7 انچ ہے اور باسکٹ بال میں سب سے چھوٹا قد موجسی بوگس (Mugsy Boges)کا ہے جن کا قد 5 فٹ 3 انچ ہےاور جن کا تعلق میری لینڈ سے ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین