• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ مجیب کے خلاف مضمون لکھنے والا پروفیسر معطل

شیخ مجیب کے خلاف مضمون لکھنے والا پروفیسر معطل
پروفیسر مرشد حسن خان۔۔۔۔فیس بک فوٹو

ڈھاکا یونیورسٹی نے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے والد شیخ مجیب الرحمٰن پر تنقید کرنے والے پروفیسر کو معطل کر دیا ہے۔ پروفیسر مرشد حسن خان نے ایک مقامی روزنامے میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں لکھا تھا کہ بنگلہ دیش کے اصل ہیرو شیخ مجیب نہیں بلکہ ضیاءالرحمٰن تھے۔

مرشد حسن خان نے اپنے مضمون میں یہ بھی لکھا کہ جب آزادی کی جنگ جاری تھی تو شیخ مجیب اور ان کے ساتھی ملک سے فرار ہو گئے تھے۔اوریہ ضیاءالرحمٰن ہی تھے جنہوں نے بنگلہ دیش کے آزادہونے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ پروفیسر مرشد حسن کے اس مضمون کے خلاف عوامی لیگ کی طلباء تنظیم نے نہ صرف احتجاجی مظاہرے کیے بلکہ یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ پروفیسر کا یونیورسٹی میں داخلہ بند کیا جائے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیے فوری طور پر پروفیسر کو معطل کر دیا۔

اگرچہ مذکورہ پروفیسر نے سوشل میڈیا پر معذرت بھی کی لیکن عوامی لیگ کے طلباءونگ کا غم وغصہ کم نہیں ہوا۔ شیخ حسینہ کی قیادت میں عوامی لیگ اپنے مخالفین کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ گزشتہ ماہ اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھاجبکہ کئی ایک اساتذہ کو بھی شیخ مجیب پر تنقید کرنے کے الزام میں سزاسنائی گئی۔

تازہ ترین