قومی کرکٹر شاداب خان کو ویسٹ انڈین کھلاڑی چیڈوک والٹن کے ساتھ خراب رویہ اختیار کرنا مہنگا پڑ گیا ۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20میچ میں شاداب خان نے حریف ٹیم کے اوپنرچیڈوک والٹن کو 40رنز کے اسکور پر بولڈ کرتے ہوئے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔
شاداب نے مہمان کھلاڑی چیڈ ویک والٹن کو آئوٹ کرنے کے بعد غصہ دکھاتے ہوئے نا مناسب الفاظ استعمال کئے جس کے باعث سزا کے طور پر آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ ہون نے لیگ اسپننگ آل رائونڈر پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کر دیا ۔