• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قارئین کیا سوچتے ہیں…مظہر برلاس(03 اپریل2018)ڈیرہ غازی خان میں دو دن

٭جناب مظہر برلاس صاحب آپ نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کی بات کی تو یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ واقعی یہاں پر بہت زیادہ مسائل ہیں جن کا حل ہونا بہت ضروری ہے۔ (گلزار چیمہ)
٭جناب جنوبی پنجاب کو الگ انتظامی ڈھانچے میں تبدیل کرنے میں کوئی نقصان نہیں ہے پنجاب کی آبادی بہت بڑی ہے جس کیلئے ایک وزیراعلیٰ اور اس کی ٹیم کافی نہیں ہے اگر جنوبی پنجاب ترقی نہیں کرے گا تو کس طرح پنجاب اور پاکستان کی ترقی ممکن ہے؟(مزمل علی، ملتان)
٭مظہر برلاس صاحب آپ نے پسماندگی ساہیوال سے ڈیرہ غازیخان تک دیکھی ہے۔ کاش آپ ڈیرہ غازیخان سے دس کلو میٹر آگے نوکنڈی، تفتان تک کا سفر کرتے تو جناب کو معلوم ہوتا کہ پسماندگی کیا ہوتی ہے۔ (عبدالرحمان موسیٰ خیل، لورالائی بلوچستان)
تازہ ترین