• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کی تقاریر کی نشر و اشاعت پر پابندی،کینیڈا میں ایم کیو ایم کے مظاہرے

ٹور نٹو( جنگ نیوز) ایم کیو ایم کینیڈا نے کینیڈا بھر کے تمام چیپٹرز بشمول ٹورانٹو، مونٹریال، ونڈسر، کیلگری، ایڈمنٹن میں قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر کی نشر و اشاعت پر پابندی کے خلاف پرامن مظاہرے کئے گئے جس میں ٹورنٹو میں موجود ایم کیو ایم کینیڈا کے نگران ڈاکٹر ندیم احسان سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی و دیگر اراکین سنٹرل کمیٹی، چیپٹرز کے ذمہ داران جبکہ کیلگری میں موجود جوائنٹ آرگنائزر مسعود الحسن و سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کے علاوہ تمام شہروں میں چیپٹرز انچارجز، کارکنان و ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے احتجاجی جلسے میں موجود شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قائد تحریک کی تقاریر کی نشر و اشاعت پر پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے۔ کینیڈا بھر میں منعقد کردہ احتجاجی جلسوں کے اختتام پر قائد تحریک کی درازی عمر ، اچھی صحت اور حفاظت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تازہ ترین