اسلام آباد (نمائندہ جنگ )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے وفاقی محتسب اعلیٰ سید طاہر شہباز نے ملاقات کی ،سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے یہ ملاقات منگل کے روز چیف جسٹس کے چیمبرمیں کی ، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص قانون و انصاف سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،بعد ازاں فاضل چیف جسٹس نے انہیں عزت اور احترام کے نشان کے طور پر سو یئنیر پیش کیا ۔