سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ نیب عدالت کی تمام کارروائی کو براہِ راست نشر کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف اور میرے خلاف مقدمے میں نیب عدالت کی تمام کارروائی کو براہ راست نشر کیا جائے تاکہ قوم کو سچ کا پتہ چل سکے۔
مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف پورا مقدمہ 'واٹس ایپ ' پر تیار ہوا جس کا کوئی بھی 'ریکارڈ موجود نہیں، واہ!
اس موقع پر ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو آج کے دن پھانسی دی گئی تھی، اس کے متعلق آپ کیا کہیں گی؟
مریم نواز نے جواب دیا کہ یہ جو سیاہ تاریخ ہے منتخب وزیر اعظم کو پھانسی دینے کی، جلا وطن کرنے کی، ان کے خلاف مقدمے بنانے کی ان کو خاندان سمیت دہشت زدہ کرنے کی یہ ختم ہونی چاہیے۔