تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے مطالبے کی حمایت کردی ۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں مریم نواز کے مطالبے سے 100 فیصد متفق ہوں ،نیب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی دیکھ کرہی شایدمیاں صاحب کوپتاچل جائےکہ انھیں کیوں نکالا، ن لیگ کو لگتا ہے کہ براہ راست کارروائی نشر کرنے سے انہیں ہمدردیاں ملیں گی ۔
ترجمان پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ عوام میں تاثر بنانا اور عدالت میں برعکس مؤقف اپناناچاہتی ہے،واجد ضیا کی گواہی اور عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے،ن لیگ عوام کو بےوقوف بنارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےکہا تھا سپریم کورٹ کی کارروائی بھی براہ راست نشرکی جانی چاہیے،اس حوالے سے صوابدیدی اختیار عدالت کا ہے ۔
فواد چوہدری نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی میں بنائی گئی ویڈیوز بھی ریلیز کی جانی چاہئیں کیونکہ شریف فیملی نے جائیداد اور اکائونٹس کا اعتراف کر رکھا ہے ۔
پی ٹی آئی ترجمان کا کہناتھاکہ واجد ضیا کی گواہی اور عدالت کی کارروائی سب کے سامنے ہے،نواز شریف کے بچے لندن جائیداد کے بینی فیشل اونر ہیں ۔