• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افتتاحی تقریب میں نظر انداز ہونے پر ہاکی پلیئرز ناخوش

  گولڈ کوسٹ( نمائندہ خصوصی) پاکستانی ٹیم کے منیجر حسن سردار کے مطابق جمعرات کو ویلز کے خلاف میچ کی وجہ سے صرف انہوں نے اور کوچ محمد ثقلین نے تقریب میں نمائند گی کی، پانچ گھنٹے کی تقریب سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے۔ البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دستے کی قیادت کے حوالے سے بھی صورت حال تبدیل ہوئی ہے، ہاکی کھلاڑی قومی کھیل کو نظر انداز کر نے پر ناخوش تھے۔ افتتاحی تقریب میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی عدم شرکت سے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے۔ اسٹیڈیم میں موجود پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ کیا صرف ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مقابلے کےلئے آئے ہیں، دیگر کھیلوں میں بھی پاکستان جمعرات کو ایکشن میں نظر آئے گا۔ ادھر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو دستے کی قیادت نہ دینے پر پاکستان میں کھیلوں کے حلقوں سے حیرت کا اظہار کیا ہے۔دریں اثنا مشکلات میں گھری پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں جمعرات سے اپنی مہم کا آغاز ویلز کے خلاف میچ سے کرے گی۔کھلاڑیوں نے بدھ کی صبح بھی ایک گھنٹے پریکٹس کی۔
تازہ ترین