• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم کے جاتے ہی شرکاء کھانے پر ٹوٹ پڑے

فیصل آباد (نمائندہ جنگ )سمندری میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کی روانگی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شریف کی برسی کی تقریب کھانے کی تقسیم کے دورانبد نظمی کا شکار ہو گئی،شرکاء کھانے پر ٹوٹ پڑے ، چھینا جھپٹی کے باعث بڑی مقدار میں کھانا ضائع ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق برسی کی تقریب کے شرکاء کیلئے کھانے کا انتظام کا وافر انتظام کیا گیا تھا ۔ قائدین کے روانہ ہوتے ہی جیسے ہی کھانے کی تقسیم شروع ہوئی تو شرکاء نے پنڈال کے عقب میں کھانا تیار کرنے کی جگہ کا رخ کرنا شروع کردیا ۔ جس پر تقسیم کا عمل متاثر ہوا۔
تازہ ترین