• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب عدالت کی تمام کارروائی براہِ راست نشر کی جائے،مریم نواز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدر نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب عدالت کی تمام کارروائی کو براہِ راست نشر کیا جائے۔صحافیوں سے گفتگو اورسوشل میڈیا پر پیغام میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف اور میرے خلاف مقدمے میں نیب عدالت کی تمام کارروائی کو براہ راست نشر کیا جائے تاکہ قوم کو سچ کا پتہ چل سکے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پورا مقدمہ واٹس ایپ پر تیار ہوا جس کا کوئی بھی ریکارڈ موجود نہیں -اس موقع پر ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو آج کے دن پھانسی دی گئی تھی، اس کے متعلق آپ کیا کہیں گی؟مریم نواز نے جواب دیا کہ یہ جو سیاہ تاریخ ہے منتخب وزیر اعظم کو پھانسی دینے کی، جلا وطن کرنے کی، ان کے خلاف مقدمے بنانے کی ان کو خاندان سمیت دہشت زدہ کرنے کی یہ ختم ہونی چاہیے۔
تازہ ترین