• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوں نہ شیخ زید اسپتال کا کنٹرول خود سنبھال لیں، اسپتالوں کو تباہ نہیںہونے دینگے، چیف جسٹس

اسلام آباد(این این آئی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیوں نہ شیخ زید اسپتال کا کنٹرول بھی خود سنبھال لیں، اسپتالوں کو تباہ نہیں ہونے دینگے، حمزہ شہباز کے کہنے پر شیخ زید اسپتال کے چیئرمین فرید خان کو توسیع دی جارہی ہے، کیا پنجاب حکومت کو کوئی اور بندہ ملتا؟چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شیخ زید ہسپتال میں خلاف قانون تعیناتی کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے اس معاملے پر ہائی کورٹ میں زیرالتواء مقدمات ایک ہفتے میں نمٹانے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کی صوبے کو منتقلی کا بھی جائزہ لیں گے، 18ویں ترمیم کے بعد اسپتال صوبے کو منتقل کیا گیا، کیوں نہ شیخ زید اسپتال کا کنٹرول خود سنبھال لیں، بورڈ آف گورنرز کو تحلیل کردیتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ حمزہ شہباز کے کہنے پر شیخ زید اسپتال کے چیئرمین فرید خان کو توسیع دی جارہی ہے، فرید خان کی مدت ملازمت میں توسیع کیوں کی گئی، کیا پنجاب حکومت کو کوئی اور بندہ نہیں ملتا؟، فرید خان بورڈ آف گورنرز کو کیوں اتنا محبوب ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ شیخ زید اسپتال کو برباد کر کے رکھ دیا ہے، اپنے اسپتالوں کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، انشاء اللہ ملک میں کوئی طبی ادارہ برباد نہیں ہو گا۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے چیرمین فرید احمد خان کو توسیع نہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین