• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سقراط، بقراط شام کو ٹی وی پر بیٹھ کر مایوسی پھیلاتے ہیں ، احسن اقبال

چکدرہ (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ الزام تراشیوں،بہتان اور فتوؤں سے نہیں بلکہ اصل تبدیلی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرنے سے ہی آ ئے گی ،ستیاناس اور بیڑہ غرق اپناتکیہ کلام بنانے والوں نے قوم کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا، ترقی کادارومدار علم وتحقیق اور سائنسی ایجادات پر ہوتاہے،،سقراط اور بقراط شام کو ٹی وی مذاکروں میں بیٹھ کر مایوسی پھیلاتے ہیں جبکہ قوم کو مایوسی کے دلدل سے نکالنے کے لئے ہمیں سیاسی نہیں اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ،پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور 2030تک دنیاکے 20مستحکم معیشت والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگا،گزشتہ روزیونیورسٹی آف ملاکنڈ میں اکیڈمک بلاک،سٹوڈنٹس ٹیچرزاورامتحانی سنٹرکی عمارت کے سنگ بنیاد کے موقع پر طلبہ اور فیکلٹی ممبرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ دنیاکے ترقیافتہ اقوام کے قدم سے قدم ملاکر آگے بڑھنے کے لئے ہمیں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم اور ہر شعبے میں پیداوارکوفروغ دیکر اپنازرمبادلہ بہتر کرناہوگاکیونکہ تعلیم وتحقیق اور پیداواریت میں پیچھے رہنے والی قوموں کانام نشان مٹ جاتاہے انہوں نے کہاکہ تحقیق کی اہمیت سے کوئی انکارنہیں کیاجاسکتاجہاں تحقیق کاعمل نہیں ہوتاوہاں یونیورسٹی کالج کہلاتی ہے،انہوں نے کہاکہ 2013میں ہمیں پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کے خواہاں اقوام آج وطن عزیزکومستحکم معاشی اور پرامن ملک قراردے رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کاصفیایااور لوڈشیڈنگ پر قابوپاکر قوم وملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرڈال کراصل تبدیلی وہ لیکرآئے ہیں ،وزیرداخلہ نے کہاکہ جہاں کوئی دس ہزارڈالر سرمایہ کاری کے لئے تیار نہیں تھاوہاں آج سی پیک اور دیگر منصوبوں کی صورت میں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری ہورہی ہے تاہم بحالی اور ترقی کے راستے پر جانے کاسفر ابھی لمباہے جس میں سخت محنت، سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے،انہوں نے ملک کے دوردراز علاقہ میں تعلیم وتحقیق کے فروغ میں ملاکنڈ یونیورسٹی کے کردارکوکلیدی قراردیااور کہاکہ ان کی حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ایچ ای سی کابجٹ 13ارب سے بڑھاکر35ارب کردیاجبکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران نئے اور پرانے جامعات کے لئے 17 ارب روپے مالیت کے پراجیکٹس کی منظوری دی،انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بنک اور دیگر مالیاتی اداروں سے ملکر لیپ ٹاپ فارال سکیم کااجراء کررہے ہیں جس سے طلبہ کو جدیدتعلیم کے حصول میں مدد ملے گی،اس سے قبل وائس چانسلر ملاکنڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے اپنے استقبالیہ خطاب میں وزیرداخلہ احسن اقبال کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان سے ہائرایجوکیشن میں پڑے ملاکنڈ یونیورسٹی کے پراجیکٹس قابل عمل بنانے میں تعاون کامطالبہ کیا،اس موقع پر مختلف شعبوں میں تحقیق مکمل کرنے والے طلبہ اور فیکلٹی ممبرز میں اسنادبھی تقسیم کی گئیں ۔
تازہ ترین