گاجر برصغیر پاک و ہند میں کاشت کی جانے والی ایک ترکاری ہے۔ جس کی جڑ اور تخم دونوں استعمال ہوتے ہیں گاجر کی جڑ کھانے کے کام بھی آتی ہے جوکہ اپنے ذائقہ کے اعتبار میٹھی ہوتی ہے۔گاجر کے اندر ایک سخت سفید رنگت کا مادہ ہوتا ہے جس کا ذائقہ خوش گوار نہیں ہوتا لہذا اس کو نکال دیا جاتا ہے جس کو گٹھلی کہا جاتا ہے۔یہ بطور پھل کھائی جاتی ہے وہ نرم ہوتی ہے اور اس کو پکا کر بھی کھایا جاتا ہے اس میں بے پناہ غذائیت موجود ہوتی ہے۔
گاجریں دو قسم دیسی جوکہ سیاہ سرخی مائل بینگنی بدنما ہوتی ہیں۔ولائتی جوکہ زرد سرخی مائل رنگ کی خوشنما ہوا کرتی ہیں،کی ہوتی ہیں۔ گاجریں مختلف امراض میں کس طرح شفایابی کا وسیلہ بنتی ہیں۔
بد ہضمی:مکھن، تیل، چکنی چیزیں ہضم نہ ہونے پر گاجر کا رس 300گرام اور پالک کا رس200گرام ملا کر پئیں۔
تیزابیت:گاجر کا رس خون میں تیزابیت کے مادے بڑھ جانے کو ٹھیک کر دیتا ہے۔
یرقان:گاجر یرقان کی قدرتی دوا ہے اس کے لیے گاجر کا رس یا گاجر کا سوپ یا گاجر کا گرم کاڑھا پلانا بے حد مفید ہے۔
پتے کی پتھری:گاجر کا رس اور سلاد کے پتوں کا رس 250گرام پینے سے پتے کی پتھری نکل جاتی ہے۔
اپنڈکس کا ورم:اپنڈکس کے ورم میں گاجر کا رس پینا مفید ہے اور پیٹ کے امراض میں یہ از حد فائدہ مند ہے۔
دمہ: دمہ میں گاجر اور اس کا رس مفید ہے،اس کے علاوہ گاجر کا رس 200گرام چقندر کا رس150گرام کھیرے کا رس125 گرام نکال کر پینے سے دمہ میں زیادہ فائدہ مند ہے۔
نوزائیدہ اور شیر خوار بچے کی کمزوری اور نمو:کمزور بچوں کو گاجر کا رس روزانہ تین بار پلانے سے بچے صحت مند رہتے ہیں۔ صحت مند بچوں کو پلانے سے وہ طاقتور ہو جاتے ہیں۔ بچے کی ماں بھی گاجر کا رس پیئے ۔
بال تندرست اور سیاہ:ایک ماہ تک روزانہ گاجر کا رس ایک گلاس پینے سے بال تندرست رہتے ہیں اور سیاہ ہو جاتے ہیں۔
تپ دق:تپ دق میں گاجر کا رس روزانہ پینا مفید ہے اس میں غذا کے متوازن عنصر ہوتے ہیں۔
بخار:گاجر کا رس جسم سے گندے اور مضر عناصر کو باہر نکالتا ہے۔ گاجر کا رس 125گرام، چقندر کا رس150گرام، کھیرے کا رس یا لکڑی کا رس125گرام ملا کرپئیں۔
ذیابیطس:گاجر کا رس 300اور پالک کا رس200گرام ملا کر روزانہ استعمال کریں۔
گردے کی پتھری:پتھری، مثانے کی سوجن، گردوں کی صفائی کے لیے گاجر، چقندر، کھیرا یا ککڑی کا رس ہر ایک 50گرام ملا کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔گردے اور مثانے کی پتھری کو گاجر کا رس نکال دیتا ہے۔صرف گاجر کا رس تین چار بار روزانہ پینے سے بھی پتھری میں فائدہ ہوتا ہے۔اس میں سلاد کے پتوں کا رس 200گرام ملا کر پینے سے مثانے کی پتھری میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔
پیشاب آنے کی تکالیف (DYSURIA): گاجر کا رس کا ایک گلاس روزانہ پینے سے پیشاب صاف آتا ہے۔ پیشاب کرتے وقت درد جلن ٹھیک ہو جاتاہے۔
سرطان:گاجر کا رس لگاتار پینے سے جسم کے خراب اور زہریلے عناصر جسم سے خارج ہو جاتے ہیں۔ بڑے بڑے نہ ٹھیک ہونے والے امراض بھی کینسر تک ہی دور ہو جاتے ہیں۔گاجر کا ایک گلاس رس صبح ناشتے سے پہلے اور شام کو ایک گلاس استعمال کرنا بے شمار امراض سے نجات دلاتا ہے اور جسم کی تقویت کے لیے بھی بے شمار قیمتی ادویہ کا بہترین نعم البدل ہے۔ گاجر کا رس 300گرام اور پالک کا رس100گرام پینے سے کینسر میں خاص فائدہ ہوتا ہے۔
پھوڑے:گاجر کی گرم پٹی باندھنے سے پھوڑے، پھنسوں میں فائدہ ہوگا۔یہ پھوڑے پھنسیوں کے جمے ہوئے خون کو پگھلا دیتی ہے
بے خوابی:گاجر میں غذا کے مکمل عناصر ہوتے ہیں اس سے بے خوابی دور ہو جاتی ہے۔ اور روزانہ ایک گلاس گاجر کا رس پئیں۔
دل کی دھڑکن بڑھنا اور خون گاڑھا ہونا:کچی گاجر اور گاجر کا رس دونوں حالت میں استعمال دل کی دھڑکن اعتدال میں آ جائی ہے۔اور خون کا گاڑھا پن ختم ہو جاتا ہے۔
سر درد:گاجر کا رس 200گرام اور چقندر کا رس150گرام ملا کر پینے سے ہر قسم کا سر درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
بلڈ پریشر:ہر قسم کا بلڈ پریشر گاجر کا رس 300گرام اور پالک کا رس125گرام ملا کر روزانہ پینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔
دانت کی بیماریاں، مسوڑھے:گاجر کا رس روزانہ پینے سے مسوڑھوں اور دانتوں کی بیماریاں نہیں ہوتیں اس سے دانتوں کی جڑیں مضبوط ہوتیں ہیں۔ 100گرام گاجر کا رس روزانہ پینے سے مسوڑھے اور دانتوں کی بیماریاں پیدا نہیں ہوتی۔
آنکھوں کی روشنی بڑھانا:گاجر اور پالک کا رس 125گرام ملا کر روزانہ پئیں اس سے آنکھوں کی روشنی بڑھ جائے گی۔
اسی طرح گاجر کا رس 300گرام پالک کا رس125گرام ملا کر روزانہ پینے سے موتیا بند دور ہو جاتا ہے۔
قوت یاد داشت:صبح سات بادام کھا کر اوپر سے سوا سو گرام گاجر کا رس آدھا کلو دودھ میں ملا کر پینے سے قوت یادداشت میں اضافہ ہو اجاتا ہے۔
پیٹ کی بیماریاں:گاجر میں وٹامن اے کمپلیکس ملتا ہے۔ جو نظام انہظام کو طاقتور بناتا ہے۔ کھانا ہضم نہ ہونا پیٹ میں گیس پیدا ہونا اس سے دور ہو جاتا ہے۔ اس میں آنتوں کی گیس اینٹھن سوجن زخم، جلودھر، اپنڈیسائس، قولنج، سڑانذ، خراش وغیرہ دور ہو جاتی ہے۔
آنتوں کی سوجن :بڑی آنت کی سوجن اور ورم میں گاجر کا رس 200گرام150گرام کھیرے کا رس ملا کر پئیں۔
جلدی بیماریاں:گاجر کا رس جراثیم کش ہے اور چھوٹ دور کرتا ہے اس سے خون کی پہچان اور سڑاند دور ہوتی ہے خون صاف ہو کر خارش پھوڑے، پھنسی میں فائدہ پہنچاتا ہے۔ خون کی خرابیاں دور ہوتی ہیں اس کا رس پیتے رہنے سے مہاسے ختم ہو جاتے ہیں ۔ چہرہ خوبصورت ہو جاتا ہے گاجر کا رس اس جلدی بیماریوں میں مفید ہے۔