وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہےکہ دہشت گردی کوالزام تراشی کےکھیل سےختم نہیں کرسکتے، الزام تراشی کے بجائے باہمی تعاون کے ذریعے دہشتگردی سے نمٹا جا سکتاہے۔
انہوں نے بین الاقوامی انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور بھارت کے تنازعات حل نہیں ہو سکتے، دہشت گردی کے خاتمے سے پاکستان اپنی اصل منزل کی جانب گامزن ہے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے لیےپاکستانی قوم نے اپنی جان، مال اور سب کچھ قربان کیا، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے سے پاکستان اپنی اصل منزل کی جانب گامزن ہے، فورم کے انعقاد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے ذریعے علاقائی روابط اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔
احسن اقبال نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، سیاستدان اور میڈیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا، مشکلات کے باوجود دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی سطح پر پُرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں ہر ملک دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے، الزام تراشی کے بجائے باہمی تعاون کے ذریعے دہشت گردی سے نمٹا جاسکتا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کامیابی سے سفر طے کریں گے، سیکیورٹی فورسز، سیاستدان اور میڈیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ مشکلات کے باوجود دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی سطح پر پُرعزم ہیں، ہم اس دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں ہر ملک دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الزام تراشی کے بجائے باہمی تعاون کے ذریعے دہشت گردی سے نمٹا جاسکتا ہے،توقع ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کامیابی سے سفر طے کریں گے۔