• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج چھ اپریل کو ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے، وہ یہ دورہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا یہ دورہ ایسے موقع پر ہے جب پاکستان نے افغانستان کی حکومت کی جانب سے افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دورہ میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کرینگے۔ وہ باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ سیاسی تعلقات کے استحکام، معاشی تعاون، سلامتی اور انسداد دہشت گردی کیلئے تعاون، افغان مہاجرین کی واپسی، منشیات کی پیداوار اور تجارت کی روک تھام، افغان امن پراسیس اور خطے کے سیاسی اور سکیورٹی استحکام پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔
تازہ ترین