• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد(صباح نیوز)احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور انہیں ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔گزشتہ روزاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ نوازشریف کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز خرابی موسم کے باعث اسلام آباد نہیں پہنچ سکے، عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے ملزموں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کے نمائندوں کو نام لکھوانے کا حکم دے دیا جبکہ کیس کے تیسرے شریک ملزم کیپٹن(ر) محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
تازہ ترین