وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول کو چاہئے،والد کو پیپلز پارٹی میں آنے کی دعوت دیں،آصف زرداری جس جماعت کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ پیپلز پارٹی نہیں۔
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جو منتخب وزرائے اعظم کےساتھ ہوتاآیا وہ کسی اوروزیراعظم کےساتھ نہ ہو،
حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی کے پیچھے وہ تمام لوگ ہیں جن کی وہ نمائندگی کرتےہیں،انشاءاللہ آنے والے وقت میں پاکستان میں جمہور کی طاقت ہوگی،بلاول کو چاہیئے کہ وہ والد کو پیپلز پارٹی میں آنے کی دعوت دیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں کی جائے گی،پورے پاکستان کےعوام ملک میں بروقت انتخابات چاہتے ہیں،انتخابات کابروقت انعقاد ہی جمہوریت کی فتح ہے،چیف جسٹس کو چاہیے کہ وہ صاف اور شفاف انتخابات کو بھی یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں مساوی مواقع ملنا چاہییں،الیکشن کمیشن بھی انتخابات کےبروقت انعقاد کیلیے اپنی ذمے داری پوری کرے۔