سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کے لیے قائم فل بنچ تیسری بار بھی تحلیل ہوگیا۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے ذاتی وجوہات کے باعث سماعت سے معذرت کر لی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس شاہد جمیل کی جگہ جسٹس مسعود جہانگیر کو نئے بننے والے فل بنچ میں شامل کرلیا گیاہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کے لیے پہلے بھی بننے والے فل بنچ دو بار تحلیل ہوچکے ہیں۔