• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بربریت کیخلاف شیری رحمان کی قرارداد

بھارتی بربریت کیخلاف شیری رحمان کی قرارداد

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف قرارداد جمع کرا دی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے شیری رحمان نے بازو پر کالی پٹی باندھ لی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وحشت اور بربریت جاری ہے،بھارتی فوجیوں کی فائرنگ، پیلٹ گنوں کے استعمال اور تشدد کے نتیجے میں متعدد معصوم کشمیری شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں ۔

پیلٹ گنوں کے چھرے لگنے سے متعدد افراد اپنی آنکھوں کی بینائی سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

اس بھارتی وحشت اور ظلم کے خلاف پاکستان بھر میں آج کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے، جس کے دوران جگہ جگہ پرامن مظاہرے کیے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین