• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،غیرملکی شراب پکڑی گئی

پسنی، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،غیرملکی شراب پکڑی گئی

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں پسنی کے قریب کارروائی کے دوران 67 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ غیرملکی شراب اور مختلف قسم کی بئیر برآمد کرلی۔

کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق یہ غیر ملکی اسمگل شدہ شراب اندرون ملک لے جائی جانی تھی۔

پسنی، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،غیرملکی شراب پکڑی گئی

ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا کو ملنے والی اطلاع پر فوری کارروائی کی گئی۔

علاقہ کمانڈر کوسٹ گارڈز نے اطلاع ملنے پر زمینی راستے کی کڑی نگرانی شروع کی اور مختلف پٹرولنگ پارٹی تشکیل دیں۔

پسنی، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،غیرملکی شراب پکڑی گئی

ترجمان کے مطابق اس دوران بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریبی گورانی جنگل میں چھپائے گئے اسمگل شدہ شراب کے بڑے ذخیرے کا سراغ لگا لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہوگئے تاہم ان کے ٹھکانے سے غیر ملکی شراب کی 21 ہزار بوتلیں اور مختلف اقسام کی بیئرز 850 ٹین برآمد کر لئے گئے۔

پسنی، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،غیرملکی شراب پکڑی گئی

ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی غیر ملکی شراب اور بیئرز کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 58 ہزار 120 ڈالر ہے جو پاکستانی 67 لاکھ 25 ہزار روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔

پسنی، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،غیرملکی شراب پکڑی گئی

ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز غیر ملکی سمگلنگ کی ایک بڑی کارروائی پکڑے جانے پر عملے کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

تازہ ترین