وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےافغانستان کے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیراعظم پاکستان دورے افغانستان پر موجود ہیں ،ان کا صدارتی محل پہنچنے پر صدر اشرف غنی نے استقبال کیا جبکہ ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
افغانستان کے دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ، وزیر داخلہ احسن اقبال،گورنر خیبرپختونخوااقبال ظفر جھگڑا اور مشیر سلامتی امور ناصر جنجوعہ موجود ہیں ۔
افغان صدارتی محل میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گارڈ آف آنر دیا گیا ،انہوں نے صدارتی محل میں افغان صدر کے نماز جمعہ بھی ادا کی ۔