• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی ،اسمگلنگ کی کوشش ناکام ،بھاری مقدار میں غیرملکی شراب برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوسٹ گارڈ نے پسنی میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب قبضے میں لے لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ذرائع کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے پسنی جنگل میں واقعہ ایک مکان میں اسمگلنگ کی غرض سے بھاری مقدار میں شراب جمع کر رکھنے کی اطلاع ملنے پر پٹرولنگ پارٹیاں تشکیل دیںجنہوں نے گورانی جنگل پسنی کے قریب مکان پرچھاپہ مار کر چھپائی گئی 21 سو بوتل غیر ملکی شراب جبکہ 850 مختلف اقسام کی بیئرز کے ٹن برآمد کرکے قبضے میں لے لی پکڑی جانے والی شراب اور بیئرز کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 67 لاکھ 25 ہزار روپے بتائی جاتی ہے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوسٹ گارڈز کا عملہ ہر قسم کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے بھرپور انداز میں کارروائیاں جاری رکھے گا ۔
تازہ ترین