نئی دہلی(ایجنسیاں)بھارتی ریاست گجرات میں مسافربس بے قابو ہوکر دریامیں جاگری جس کے نتیجے میں37افرادہلاک اور20زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں مسافروں سے بھری بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرحفاظتی دیوار کو توڑتی ہوئی دریا میں جاگری جس کے باعث 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بس دریائے پورنا کراس کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں گری،مسافر بس نواسری شہر سے اوکائی جارہی تھی، بس میں 60سے زائد مسافر سوار تھے۔حکام کا کہنا ہے ابھی تک دریا سے 37 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں‘ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دوران ایم کیوایم آزادکشمیرکے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر نے متحدہ کے قائد الطا ف حسین کی جانب سے کشمیر ی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جاری شدہ بیان پڑھ کرسنانے کی کوشش کی۔ لیکن اسپیکر کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آوٹ کردیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر نے کہا کہ حکومت اورا سپیکر کی جانب سے انتہائی جانبدرانہ اور متعصبانہ مظاہرہ کیا گیا جس سے دنیاکو کوئی اچھا پیغام نہیںملا ایم کیو ایم کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ایک اہم قومی مسئلہ پر ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کی آواز کو دبانا آئین پاکستان اور جمہوری اصولوںکی کھلی نفی ہے ۔طاہرکھوکھر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے مشترکہ اجلاس میں بولنے کی اجازت نہ دینے سے انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر ی عوام ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم کے کارکنا ن کشمیر ی عوام کے ساتھ ہیں اور ایم کیوایم کے کارکنا ن کا دل بھی کشمیری عوام کیساتھ دھڑکتاہے ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور انکے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔ انہوںنے کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کرنے والے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔