• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی کے قاتل اب تک گرفتار کیوں نہیں ہوئے ؟چیف جسٹس

صحافی کے قاتل اب تک گرفتار کیوں نہیں ہوئے ؟چیف جسٹس

سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں صحافی کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نےملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو آسمان نگل گیایازمین کھا گئی؟

سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں صحافی ذیشان بٹ کے قتل کے مقدمے کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔

عدالت نےآئی جی پنجاب عارف نواز کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک ہفتےکی مہلت مسترد کر دی اور انہیں صرف چار دن کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ بتایا جائے ملزمان کو کس کی سپورٹ حاصل ہے؟

آئی جی پنجاب نے کہا ملزمان کو کسی کی بھی سپورٹ نہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے پھر استفسار کیا کہ ملزمان ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہوئے، نہیں زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟ ملزمان کا تعلق کس پارٹی سے ہے؟

آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ ملزمان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے؟

آئی جی پنجاب نے کہاجی ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے ہفتےکراچی میں بیٹھناتھا لیکن اس کیس کیلیےلاہوررجسٹری میں بیٹھوں گا۔

تازہ ترین